گوجرانوالہ:دو نوجوان تیزاب گردی کا شکار

10:36 AM, 5 Sep, 2018

اظہر تھراج

گوجرانوالہ ( 24 نیوز ) گوجرانوالہ تھانہ سول لائن کے علاقہ کمشنر روڈ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار، دو نوجوانوں پر تیزاب پھینک کرفرار۔ نوجوان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ کمشنر روڈ پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار فراز اور حسن بلال جو کہ میڈیسن کمپنی کے ملازم ہیں، پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ دونوں نوجوان نجی ہسپتال سے گھر جارہے تھے کہ تیزاب گردی کا شکار ہوئے، جس کے بعد ریسکیو نے دونوں نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرزکے مطابق فراز کے جسم کا 80 فیصد اور حسن کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس چکا ہے جبکہ فراز کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر تے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

 

مزیدخبریں