نواز شریف کو ایک بار پھر احتساب عدالت پیش کردیا گیا

11:45 AM, 5 Sep, 2018

Read more!

اسلام آباد( 24نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے، نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کررہے ہیں،عدالت نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو بھی آج طلب کر رکھا ہے، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آج بھی واجد ضیاءپر جرح جاری رکھیں گے۔


یاد رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔


خیال رہے کہ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں