کراچی: پولیس کا گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ، بیگم نوازش علی پکڑی گئیں

کراچی: پولیس کا گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ، بیگم نوازش علی پکڑی گئیں


کراچی (24نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ مار کر شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں دوملزمان گرفتارکرلئے، ملزمان میں اینکراورمیڈیاپرسن علی سلیم عرف بیگم نوازش علی بھی شامل ہیں۔ 

گیسٹ ہاؤس میں غیراخلاقی حرکات کی اطلاع علاقہ مکینوں نے 15 پرپولیس کو دی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گیسٹ ہاؤس کے کمرے سے شراب اورمنشیات برآمد کرلی ، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ  رات گئے بیگم علی سلیم اور عتیق الرحمان شراب کے نشے میں دھت پائے گئے اس لئے گرفتار کیا۔

 پولیس نے اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش علی اور عتیق الرحمٰن کو مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا ،  عدالت نے کیس میں علی سلیم عرف بیگم نوازش علی اور عتیق الرحمان کی دس دس ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

دوسری جانب رات گئے ہونے والے اس واقعہ میں اداکارا میرا کے بھی گیسٹ ہاؤس میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، علی سلیم نے الزام نے لگایا ہے کہ اداکاراہ میرا نے پولیس بلوائی تھی. 24 نیوز سے بات  کرتے ہوئے اداکارا نے کہا کہ مجھ سے منسوب کی گئی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ہم لوگ ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔