شہید سپاہی غفران خان ،جرات وبہادری کی عملی مثال

شہید سپاہی غفران خان ،جرات وبہادری کی عملی مثال


(24 نیوز) ٹھٹھہ کے رہائشی غفران خان نےبلوچستان میں ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

یوم دفاع کے حوالے سے  شہداءکو خراج عقیدت  پیش کرنے کیلئے  ملک بھر میں خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک کے بہادر سپوتوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملکی سلامتی کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ  رکھا، ان بہادر سپوتوں میں ایک نام ٹھٹھہ کے رہائشی  سپاہی غفران خان  بھی شامل ہے ۔

بلوچستان میں دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کیلئے غفران خان کامیابی سے لڑتا رہا ، جب ملک دشمن قوتوں کو پاک فوج کے بہادر سپاہیوں نے سینہ تان کر مقابلہ کر کے پسپا کر دیا تو دشمنوں نے چھپ کر بزدلانہ وار شروع کردیا،غفران خان کوئٹہ چھاؤنی سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار 2 دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مرد مجاہد غفران خان نے جام شہادت نوش کرکے وطن عزیز کیلئے اپنی جان  کا نذرانہ پیش کیا۔

شہید غفران خان کو بچپن سے ہی افواج پاکستان کا مجاہد بننے کا شوق تھا، پاک فوج کا حصہ بن کر ایسا کام کرگیا جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔