ملک کی بہادر لڑکی جو دنیا کیلئے مثال بن گئی

12:13 PM, 5 Sep, 2018

اظہر تھراج

گوجرانوالہ (24 نیوز)ملک کی بہادر لڑکی جو دنیا کیلئے مثال بن گئی, گوجرانوالہ کے مقامی سکول میں پڑھنے والی لڑکی اسی سکول کی ٹیچر بن کر اب بچوں کو پڑھانے لگی, بہادرٹیچرکے پڑھائے بہت سے بچےآج ڈاکٹرزاور انجنیئرزبن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےعلاقے نوکھر، بدوکی سیکھواں کے سرکاری سکول سے پڑھنے والی لڑکی نےخود اسی سکول کی طالبات کو پڑھانے اور شعوردینے کا بیڑہ اٹھالیا ہے۔ ہیڈ ٹیچر کنول شہزاد کا کہنا تھا کہ مس نبیلہ دل سے پڑھاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے سکول کے بچے آج کامیاب ہیں۔
مس نبیلہ محنت کا سبق پڑھاتی اور بچوں کوعلم کی دولت سے منورکرتی ہیں جو پندرہ سال سے بدوکی سیکھواں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں پڑھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گاؤں میں اب وہ پڑھاتی ہیں یہاں تعلیم کا رواج نہیں تھا۔ وہ اور انکی بہنیں واحد تعلیم یافتہ ہیں۔
مس نبیلہ سکول میں نئی آنے والی ٹیچرز کے لئے بھی ایک مثال ہیں۔ ان کے سکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ مس نبیلہ وقت کی بہت پابند اور لڑکیوں کو دل سے پڑھاتی ہیں۔
مس نبیلہ کا مزید کہنا ہے کہ ان سے پڑھے کئی بچے ڈاکٹرزاورانجینئرز بن چکے ہیں۔ اب بھی یہی خواہش ہے کہ ان طالبات کو ایسی تعلیم دوں کہ وہ کچھ بن کے میرا مزید نام روشن کریں۔

مزیدخبریں