پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عوام کو محفوظ خوراک فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام

12:44 PM, 5 Sep, 2018

وقار نیازی

لاہور(24نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ،اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری ڈیٹ اندازے سے نہیں بلکہ سائنٹیفک سٹڈی کے مطابق لکھی جائے گی۔

اب مینوفیکچرز اشیاء خوردونوش پر اپنی مرضی کی ایکسپائری ڈیٹ نہیں لکھ پائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے  مطابق اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری ڈیٹ اندازے سے نہیں سائنٹیفک سٹڈی کے مطابق لکھی جائے گی، کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک سٹڈی پر کام شروع کردیاہے۔ 
انھوں نے کہا کہ سائنٹیفک سٹڈی کے بعد اشیائے خوردونوش کی مخصوص مدت استعمال مقررکی جائے گی، سائنٹفک سٹڈی کے تحت مدت استعمال کا اطلاق سب سے پہلے ڈیری آٹمز پر ہوگا، بیشتر مینوفیکچرز مرضی کی مدت معیاد استعمال کرکے خریداروں کو دھوکہ دے رہے تھے،فوڈ سیفٹی،فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں