ملتان کا انگریزی بولتا لکھ پتی بھکاری


ملتان (24 نیوز) ملتان میں انگریزی بولتا لکھ پتی بھکاری سامنے آگیا، شوکت بھکاری نے دعوٰی کیا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں 10 لاکھ سے زائد کی رقم جمع ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق  بھکاری شوکت روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، انگریزی بولتے ہوئے وڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہوگئی، اس موقع پر بکھاری نے لوگوں کو یقین دلانے کیلئے اپنی جمع شدہ رقم کی رسید پیش کر دی۔  جس میں موصوف کا پورا نام شوکت بلال درج تھا اور ایچ بی ایل بینک میں اکاؤنٹ موجود ہے جس میں کل 10 لاکھ 10ہزار 680 روپے جمع ہیں۔