بڑی بڑی تقریریں کرنیوالے شہبازشریف بنیادی کام ہی بھول گئے


 اسلام آباد(24 نیوز) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف  تلاوت کرتے ہوئے قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورہ بھول گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ شہبازشریف نے خود تلاوت قرآن پاک کر کے اجلاس کا  آغاز کیا۔ سورہ الکوثر پڑھی لیکن ادھوری، باقی بھول گئے اور صد ق اللہ العظیم کہہ کراجلاس کی مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اجلاس میں شریک ارکان کی جانب سے ادھوری سورہ پڑھنے کی نشاندہی کرنےکے باوجود بھی شہباز شریف نے دوبارہ تلاوت کرنے کی زحمت نہ کی۔

یاد رہے جس وقت یہ اجلاس ہوا اس وقت قومی اسمبلی،سینیٹ اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے صدر پاکستان کیلئے ووٹنگ جاری تھی جس میں اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن کو شکست ہوئی اور حکومتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو کامیابی ملی۔