سپریم کورٹ کا روسٹر جاری، جسٹس قاضی فائز عیسی شامل

سپریم کورٹ کا روسٹر جاری، جسٹس قاضی فائز عیسی شامل


اسلام آباد(24 نیوز) سپریم کورٹ کا نئے عدالتی سال کے بعد کا روسٹر جاری،  جسٹس قاضی فائز عیسی دوبارہ بینچز کا حصہ ہوں گے۔

جاری کیے گئے روسٹر کےمطابق 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 6 بینچز ہوں گے, جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔ بینچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں. جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کے بعد بینچز میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی، سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب 11 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer