کیا مولانا اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کریں گے؟

کیا مولانا اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کریں گے؟


اسلام آباد(24نیوز) اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کا معاملہ, امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں لاک ڈاؤن کمیٹیوں کا باضابطہ اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس دوپہر تین بجے مولانا کی رہائشگاہ اسلام آباد میں ہوگا۔  اجلاس میں کمیٹیوں کے سربراہوں کو ان کی ذ ‍‍مہ داریوں کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں چاروں کمیٹیوں کے ممبران اور کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری شریک ہوں گے ۔ اجلاس کے بعد کمیٹیوں کے ممبران کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔