امریکا کا افغان امن معاہدے پر دستخط سے انکار

امریکا کا افغان امن معاہدے پر دستخط سے انکار


واشنگٹن(24نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغان امن معاہدے پر دستخط سے انکارکردیا۔

ٹائم میگزین کے مطابق امریکا طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے انتہائی قریب ہے لیکن ابھی تک وہ امورسامنے نہیں آئے جن پر فریقین میں اتفاق ہوا ہے۔ امریکی عہدےداروں کا کہنا ہےکہ معاہدے سے منسلک شدیدخدشات کےباعث وزیرخارجہ مائیک پومپونےدستخط کرنےسےانکارکردیا ہے۔ معاہدے میں القاعدہ کےخلاف جنگ کےلیےامریکی فوج کی مسلسل موجودگی کی ضمانت نہیں دی گئی اوریہ گارنٹی بھی نہیں دی گئی کہ کابل میں امریکا نوازحکومت قائم رہے گی۔ افغانستان میں لڑائیوں کےخاتمے کی یقین دہانی بھی نہیں کرائی گی۔ انہی خدشات کی بنا پرمائیک پومپیو نےمعاہدے پردستخط سے انکارکیا ہے۔ افغان عہدےداروں کے مطابق مائیک پومپیوکے دستخط کامطلب طالبان کوقانونی سیاسی اکائی کےطورپرتسلیم کرنا ہے تاہم امریکی دفترخارجہ کی جانب سے اس خبرپرکوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔