"تمام ہسپتال سرکاری ہی رہیں گے"



اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے،تمام ہسپتال سرکاری ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، ایم ٹی آئی آرڈیننس ہسپتالوں کے لیے اصلاحاتی پلان ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ تمام ہسپتال سرکاری ہی رہیں گے،بہتر منیجمٹ کا مطلب ہے مریضوں کو بہتر سہولیات ملیں گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب کے سرکاری میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے بارے میں کہناتھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےٹوئٹ کیا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزریفارمزآرڈیننس 6یونیورسٹیزمیں نافذکیاگیا، اصلاحات سےہسپتالوں کانظام بہتر،فیصلہ سازی کاعمل تیزہوگا،پروفیشنلزکوبہترٹریننگ،عوام کوبہترعلاج کی سہولت میسرہوگی،افواہوں کےبرعکس ہسپتال ،عملہ بدستورسرکاری ہی رہیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت مفت علاج کیلئے اداروں کوبجٹ فراہم کرتےرہے گی، ہسپتال چلانےکیلئےبہترافرادکےچناؤ کیلئے سرچ کمیٹی بنےگی،ہسپتالوں کیلئے صوبائی پالیسی بورڈ بھی تشکیل دیا جائےگا، آرڈیننس ایک سال کےبھرپورہوم ورک کےبعدمکمل کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ ابتدائی مسودوں میں ڈاکٹرز،سمیت پروفیشنلزکی مشاورت شامل ہے، آرڈیننس سے ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں اضافہ،ریٹائرمنٹ پرسہولت میسرہوگی۔