برطانیہ نے مودی کو خبردار کردیا

برطانیہ نے مودی کو خبردار کردیا


لندن(24نیوز)برطانوی شہر ویسٹ مڈ لینڈ کے مئیر بھی کشمیریوں کے حقوق کی جنگ میں آگے آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک مظاہرے کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش نہیں رہا جا سکتا،ان کا کہناتھا کہ یہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے ۔

لائم بیرن کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور دنیا بھر کے سیاست دان اور دانشور اس ویڈیو کو بار بار ری ٹوئٹ کر رہے ہیں.