شہری کی ہلاکت کا معاملہ،معطل سب انسپکٹر گرفتار

شہری کی ہلاکت کا معاملہ،معطل سب انسپکٹر گرفتار


راولپنڈی( 24نیوز )تھانہ گوجر خان میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کےمعاملہ پر پولیس نے مقدمہ قتل میں نامزد مرکزی ملزم معطل سب انسپکٹر حسنین کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ گوجر خان میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پرپولیس نے شہری کے مقدمہ قتل میں نامزد مرکزی ملزم معطل سب انسپکٹر حسنین کو گرفتار کر لیا، ایس پی صدر رائے مظہر کا کہناتھا کہ مقدمہ قتل کے دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار ہوں گے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ  پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے،مقدمہ قتل کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔