دارالعوام نے برطانوی وزیر اعظم کی خواہش پر پانی پھیر دیا

دارالعوام نے برطانوی وزیر اعظم کی خواہش پر پانی پھیر دیا


لندن(24 نیوز) برطانوی دارالعوام میں یورپ سے بغیرڈیل انخلا روکنے کا بل منظور کرلیا گیااور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا انتخابات کا مطالبہ بھی مسترد ہوگیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں یورپ سے بغیر ڈیل انخلا روکنے کا بل منظور ہوگیا، اراکین کے حق رائے دہی کے مطابق دو سوننانوے کے مقابلے میں تین سو ستائیس ووٹوں سے نو ڈیل بریگزٹ روکنے کابل منظور کیا گیا۔ وزیراعظم بورس جانسن کے پندرہ اکتوبر کو انتخابات کے مطالبہ کو بھی پارلیمنٹ نے مسترد کردیا۔

جنرل الیکشنز کیے لیے بورس جانسن کو دوتہائی ممبران کی حمایت درکار تھی  جو انہیں نہ مل سکی، برطانوی وزیراعظم نے پندرہ اکتوبر کو نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کا بل بریگزیٹ مذاکرات پر اثر ڈالے گا اور مزید دوری ، زیادہ تاخیر اور الجھن پیدا کرے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer