واٹس ایپ پر دوستی کا بھیانک انجام

واٹس ایپ پر دوستی کا بھیانک انجام


کراچی(24نیوز) واٹس ایپ پر دوستی کا بھیانک انجام سامنے آگیا، کراچی میں کریم آباد کی کچرا کنڈی سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی۔

کریم آباد کی کچرا کنڈی سے جلی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ, قتل میں فلاحی ادارے کی گاڑی استعمال ہونے کا انکشاف  ہوا ہے۔  قتل کی لرزہ خیزواردات میں ملوث ساتھی ملزم خلیل فلاحی ادارے چلا رہا ہے، لاش کوٹھکانے لگانے کے لیے ملزمہ کو فلاحی ادارے کی گاڑی فراہم کی گئی، ملزم خلیل ایف سی ایریا میں الحبیب کے شیلٹر ہوم چلا رہا ہے.

 علی حمزہ کومحبوبہ نے عید الفطر سے تین روز قبل سعودی عرب سے کراچی بلایا ، ملزمہ شبانہ نے عیدالفطر کی چاندرات کونیند کی گولیاں کھلاکرعلی حمزہ کے گلے میں پھندالگاکرقتل کیا ، لاش عید الفطر کے پہلے روزپھینکی گئی، لاش ایک روز تک کچرے کے ڈھیرمیں پڑی رہی, مقتول علی حمزہ گوجرنوالہ کا رہاشی ہے جو سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا ، ملزمہ شبانہ ساتھی ملزم خلیل کے ہمراہ واردات کے بعدفرار ہوئی، ْقتل کی واردات سے قبل ملزمہ نے عاشق کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں. لاش کی شناخت مقتول کے ایک دانت کی مددسے ہوئی. ملزمہ شبانہ کاآبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے. ملزمان سے تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔