امریکی نوجوان انجینئرز نے دنیا کا سب سے بڑا لائٹر تیار کر لیا

امریکی نوجوان انجینئرز نے دنیا کا سب سے بڑا لائٹر تیار کر لیا


واشنگٹن (24 نیوز)امریکی نوجوان انجینئرز نے دنیا کا سب سے بڑا لائٹر تیار کر لیا جو عام لائٹرز کی طرح بلند شعلہ بھی اْگلتا ہے۔

کئی فٹ بلند اور طاقت ور شعلہ نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے اس لائٹر میں ایک ایسا سلنڈر نصب کیا گیا ہے جو اسے عام لائٹر سے مختلف بناتا ہے جبکہ عام لائٹر کی نسبت اس میں ہزاروں پاور پلس BTU موجود ہے جو اسے سب سے بڑا لائٹر بناتا ہے۔

ان انجینئرز نے اپنے انوکھے اور غیر معمولی سائز کے لائٹر کا کئی انداز سے ٹیسٹ لیا اور ہر بار نتیجہ دیکھنے والوں کو حیران کر دینے کے لیے کافی تھا۔ انجینئرز نے اپنی اس ایجاد کے بارے میں کہا کہ یہ لائٹر باربی کیو بنانے اور آتش بازی کے استعمال کرنے کے لیے مفید ہے۔ 7فٹ 1 انچ کے لائٹر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں در ج کر لیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer