دہشت گردوں کا کمانڈر گل شیروان مارا گیا

دہشت گردوں کا کمانڈر گل شیروان مارا گیا


( 24نیوز ) سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کا اہم کمانڈر گل شیروان مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سوات کے علاقہ پیوچار میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں دہشت گردوں کا اہم کمانڈرگل شیروان مارا گیا، کمانڈر گل شیروان افغانستان سے سوات پہنچا تھا، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر پیوچار میں آپریشن کیا، ہلاک دہشت گرد کی لاش مٹہ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھا کہ  کمانڈر گل شیروان 2009میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔