پیپلز پارٹی کا سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج معالجے کے لیے فی الفور ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا، سعید غنی کہتے ہیں کہ سندھ میں نیب اور ججوں کو ہم نے تعینات نہیں کیا شفا فیت کے لیے پی ٹی آئی رہنماوں کے مقدمات سندھ منتقل کیے جائیں۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور صوبائی وزراء نے پریس کانفرنس کی، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ زیادتی اور نا انصافی کی گئی۔ اس ملک میں کبھی  کسی آمر جرنیل کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، احتساب سب کا ہونا چاہیے پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی اور اتحادی نیب اداروں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں انکے کیسز سندھ میں منتقل کیے جائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ  اس ملک میں علیمہ خان اور فریال تالپور کے لیے قوانین الگ الگ ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کا موقف بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر پیپلز پارٹی نے کھبی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم اداروں پر چڑھائی نہیں کرینگے احتجاج آئین و قانون کے مطابق ہوگا،مولانا فضل الرحمنٰ کے ساتھ احتجاج اور لاک ڈاؤن میں شمولیت کا فیصلہ باقی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت سے کرینگے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer