اےایس آئی کو معمرخاتون سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا

 اےایس آئی کو معمرخاتون سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا


لاہور( 24نیوز ) پولیس کےرویوں میں تبدیلی کےدعوؤں کی قلعی کھل گئی، لاہور میں آئی جی آفس کےمین دروازےپرپولیس کی بزرگ خاتون سےبدسلوکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے والے ہی بدسلوکی پر اترآئے،80سالہ خاتون آئی جی پنجاب کے پی ایس اوسےملنے آئی ،جونیئرڈیوٹی افسراےایس آئی محمدآصف نے بزرگ خاتون سےبدتمیزی کی،اے ایس آئی محمد آصف80 سالہ بزرگ خاتون کو چھڑی سے دھمکاتا رہا اور گالیاں بھی دیتا رہا۔

آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز نےبزرگ خاتون سےبدسلوکی کانوٹس لےلیا، آئی جی پنجاب نےاےایس آئی محمدآصف کومعطل کرنےکاحکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ بزرگ شہریوں کااحترام سب پرفرض ہے، کسی کیساتھ بھی بدسلوکی برداشت نہیں کروں گا۔