عظیم سماجی کارکن مدر ٹریسا کی22ویں برسی

عظیم سماجی کارکن مدر ٹریسا کی22ویں برسی


(24 نیوز) بیماروں اورناداروں کی مدد کیلئےساری زندگی وقف کرنےوالی سماجی کارکن مدر ٹریسا کو گزرے 22 برس بیت گئے۔

 بیماروں اور ناداروں کی خدمت گزار مدر ٹریسا 26 اگست 1910 کو یورپی ملک البانیہ میں پیدا ہوئیں، وہ 19 سال کی عمرمیں ہندوستان  منتقل ہوگئیں اورنن کے طور پر چرچ سے وابستگی اختیار کرلی،اسی دوران انہوں نے ٹریسا کا نام اختیار کیا اور اسی نام سے دنیا بھر میں پہچان پائی۔

1948 میں مدرٹریسانےکولکتہ میں غریب افراد کیلئے فلاحی خدمات کا آغاز کیا، انہوں نےاپنی ساری زندگی دُکھی انسانیت کیلئےوقف کردی اورلوگوں میں خوشیاں بانٹتی رہیں،مدرٹریسا کو اُن کی خدمات پر امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا۔

مدرٹریسا 5 ستمبر1997 کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں لیکن انسانیت کیلئے اپنی خدمات کے سبب لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer