پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چیریٹی کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چیریٹی کا عالمی دن


لاہور(24 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چیریٹی کا عالمی دن منایا جائے جا رہا ہے، دن منانے کا مقصد عوام میں انسانی خدمت کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چیریٹی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی، دنیا بھر میں 5 ستمبر کو مختلف تقریبات، سیمینارز، واکس، کانفرنسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بیماروں اور ناداروں کی مدد کے لئے ساری زندگی وقف کر دینے والی عظیم سماجی کارکن مدر ٹریسا کا یومِ وفات بھی 5 ستمبر ہی ہے اور یہ دن منانے کا مقصد ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer