وزیراعظم عمران خان 27 وزارتوں سے بہت ناراض ہوگئے

وزیراعظم عمران خان 27 وزارتوں سے بہت ناراض ہوگئے


اسلام آباد(24 نیوز) خالی آسامیوں اور بھرتیوں سےمتعلق ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزارتوں کےسیکریٹریزکو ریڈلیٹر جاری کردیاگیا۔ ریڈلیٹروزیراعظم کی آخری وارننگ ہوتا ہے۔

  وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں جس کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تفصیلات کی فراہمی کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی، وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جب کہ اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم آفس نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کے خلاف 3 ماہ سے زیر التوا انضباطی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس کے علاوہ وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer