اشیائے ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے دور

اشیائے ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے دور


لاہور(24 نیوز) بجلی کےجھٹکوں کے بعد مہنگائی کا سونامی آگیا،  یوٹیلٹی اسٹورزپربھی عوام کیلئے کوئی چیز سستی نہیں رہی۔ چینی، مصالہ جات اورڈبےوالے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

 اوپن مارکیٹ کیساتھ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرانےکی حد کر دی۔  چندروزقبل 3 سو سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اب پھر سےمصالہ جات اور ڈبے والے دودھ کی قیمت بڑھادی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت پانچ روپے اضافے کے بعد 79 روپے فی کلو کر دی گئی جبکہ دودھ کا ڈبہ بھی 2 روپےمہنگاکردیاگیا۔

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پراشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب ان سٹورز کی افادیت ختم ہو رہی ہے۔

شہریوں کاکہناہےکہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورزپراشیاکی قلت کوبھی دُورکرےاورقیمتوں میں کمی کرےتاکہ عوام کومہنگائی سےریلیف مل سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer