جنوبی وزیرستان میں خوشحالی کا دور لوٹ آیا

جنوبی وزیرستان میں خوشحالی کا دور لوٹ آیا


 24نیوز: دہشتگردی سے نجات پانے کے بعد پاک افغان سرحد پرواقع جنوبی وزیرستان میں خوشحالی کا دور لوٹ آیا۔ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے لوگوں کی مصیبتیں دورہوگئیں۔ علاقے کے لوگ اپنے بچوں کوتعلیم اورصحت کی بہترسہولتیں دینے کے قابل ہوگئے۔

  خوشحالی آئی اورجنوبی وزیرستان کے لوگوں کی مشکلات کا مداوا ہو گیا۔ ایک عرصے سے بدامنی اوردہشت گردی کا شکار رہنے والے علاقے کے لوگوں کو ترقی اورخشحالی کا راستہ مل گیا۔ جنوبی وزیرِستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے لوگوں کومختلف شعبوں میں سہولیات ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ کاروبارکی بات کریں تومکین میں جدید کاروباری مرکزکھل گیا ہے۔

جس میں پھل پراسس پلانٹ اور 728 دکانیں ہیں۔ اُدھرزرعی پارک میں 128 دکانیں، کولڈ اسٹوریج اورچلغوزے محفوظ بنانے کاپلانٹ بھی امیدوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں صحت کی سہولیات بھی عام ہورہی ہیں۔ وانا ماڈل اسپتال نہ صرف مقامی بلکہ غیرملکی افراد کو بھی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ نے سکھ یاتریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

 ایجنسی میں تعلیم کی سہولیات کا معیاربھی پہلے سے کافی بلند ہوا ہے۔ کیڈٹ کالج وانا بچوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات  فراہم کررہا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں معاشی اورسماجی ترقی پرعلاقہ کے عوام نے حکومت اورفوج کوزبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔