اب ہوٹل خلا میں بنیں گے


24نیوز: امریکی کمپنی نے ایک ایسا ہوٹل بنانے کا اعلان کردیا ہے جوزمین پرنہیں بلکہ خلامیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق   ہوٹل میں کھانا بھی ملے گا اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس ہوٹل میں رہائش کا خرچہ صرف نواعشاریہ پانچ ملین ڈالرہوگا۔

 جس کے لئے 80 ہزارڈالرزایڈوانس میں ادا کرنا ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ ہوٹل چار سال بعد یعنی 2022 میں مہمانوں کو خوش آمدید کہے گا۔

ہوٹل میں رہنے کے خواہش مندوں کو پہلے خلا میں رہنے کے لئے 3 ماہ کی ٹریننگ بھی حاصل کرنا ہوگی۔