کپتان کی خواہش، خواتین نے ’آئی لو یو عمران خان‘ کے نعرے لگا دیئے

کپتان کی خواہش، خواتین نے ’آئی لو یو عمران خان‘ کے نعرے لگا دیئے


حیدر آباد (24 نیوز) پاکستان بھر میں عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا چرچا اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ لیکن ان کی ذات سے جڑے چرچے اس کے علاوہ بھی بہت ہیں۔

24 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں سندھ میں موجود ہیں اور ممبر سازی مہم اپنے عروج پر ہے۔ اس دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھئے: ن لیگ کا زوال شروع، مزید 2ایم این ایز نے راہیں جدا کر لیں 

ایک لڑکے نے کپتان کو ’عمران خان آئی لو یو‘ کہہ اظہارِ محبت کیا تو عمران خان نے کہا نوجوان نے تو کہہ دیا ہے اب خواتین کی باری ہے۔

خواتین عمران خان کی زمانہ کرکٹ سے فین ہیں۔ اس خواہش پر وہ نوجوان سے کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں۔ اس پر خواتین نے ’آئی لو یو‘ کا نعرہ لگا دیا۔

پڑھنا نہ بھولئے: نواز شریف کے بعد زرداری نشانے پر آگئے 

دوسری جانب کپتان کی سندھ میں جاری ممبر سازی مہم کے حوالے سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین نے سندھ دورہ مایوس کن قرار دیا ہے جبکہ ممبر سازی مہم کو بھی ناکامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔