مہاجر اتحاد کے قیام کیلئے فاروق ستار میدان میں آ گئے

مہاجر اتحاد کے قیام کیلئے فاروق ستار میدان میں آ گئے


کراچی(24نیوز) ڈاکٹر فارو ق ستار ایک بار پھر مہاجر اتحاد کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا ہے۔  جلد اہم اعلان کرنے جارہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کارکنان اور پسندیدہ رہنماوں کے ساتھ کراچی کی گلیوں میں نکل پڑے انہوں نے کارکنان کا اعتماد حاصل کیا اور یقین دلایا کہ ایم کیوایم میری ہے۔برنس روڈ، اردو بازار کی عوام نے دل سے فاروق ستار کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ دنوں میں اہم اعلان کرنے کا اشارہ دیا۔ ایم کیوایم بچانے کا طریقے بھی بتا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق ستار کو اسلام آباد ہائیکورٹ راس آ گئی

 اپنے خطاب میں فاروق ستار نے بھارتی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ساتھ ہی کشمیر ی مسلمانوں کی شہادتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔فاروق ستار نے مردم شماری میں دھاندلی اور اب حلقہ بندیوں کے ذریعے انتخاب سے قبل دھاندلی کا بھی عندیہ دیا۔