بشری ٰ انصاری کے گانے’ہمسائے ما جائے‘ کی دھوم مچ گئی

بشری ٰ انصاری کے گانے’ہمسائے ما جائے‘ کی دھوم مچ گئی


لاہور( 24نیوز )بشری ٰ انصاری کے گانے ’ ہمسائے ما جائے ‘کی دھوم مچ گئی۔

مقبول فنکارہ بشریٰ انصاری نے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل پاک بھارت امن کے پیغام سے متعارف کرادیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن و محبت کا پیغام لیے’ ہمسائے ما جائے ‘ گانا کے ذریعے بشریٰ انصاری نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔

اس گانے کی پیشکش   انہوں نے خود کی اور ہدایت کاری اقبال حسین نے انجام دی ہے جب کہ گانے میں خود بشریٰ انصاری اور ان کی بہن و اداکارہ اسماء عباس نے شاندار پرفارمنس دی ہے۔ خوبصورت جذبات بھری پنجابی شاعری بشریٰ انصاری کی بڑی بہن نیلم احمد بشیر نے لکھی ہے جس میں دونوں قوموں کے درمیان مشابہت کو بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں طرف صرف امن اور محبت کی پُکار ہے۔

گانے میں دیکھا جاسکتا ہے بشری انصاریٰ بھارتی خاتون کا روپ دھارے ہوئے ہیں جب کہ اسماء عباس پاکستانی خاتون ہیں اور دونوں اپنے ملکوں سے عام افراد کی نمائندگی کررہی ہیں۔

جب عوام آپس میں ملتے ہیں تو کھِچ پڑتی ہے: بشریٰ انصاری  

بشری انصاری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل بھی ہوگیا تو پاکستان اور انڈیا کے درمیان کسی نہ کسی وجہ سے سیاست جاری رہے گی لیکن دونوں ممالک کی عوام کے دلوں میں دوریاں نہیں آنی چاہئیں۔جب عوام آپس میں ملتے ہیں تو کھِچ پڑتی ہے۔عوام کے دل ایک دوسرے سے دور نہیں ہیں۔ اُن میں ملنے جلنے کا جذبہ ہے البتہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی کچھ اور ہی مصلحتیں ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer