حمزہ شہباز کی گرفتاری پکی،احتساب عدالے نے وارنٹ گرفتاری کو درست قرار دے دیا



 لاہور(24نیوز)احتساب عدالت نےنیب لاہور کے وارنٹ کو قانونی قرار دے دیا،نیشنل اکاؤنٹیبلٹی آرڈیننس 1999کے تحت ملزم کوپیشگی اطلاع دینا ضروری نہیں۔

  حمزہ شہباز  کی وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں،  حمزہ شہباز  کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے، احتساب عدالت نےنیب کوپولیس معاونت کے احکامات بھی جاری کر دئیے،عدالت نے حکم دیا ہے کہ  ملزم کی گرفتاری پولیس کی مدد سےگھر میں داخل ہو کرکی جائے دوران گرفتاری غیر ضروری طاقت کےاستعمال سے اجتناب کیا جائے۔

نیب  ذرائع کا کہنا ہے  کہ  حمزہ شہباز  کی گرفتاری کےوارنٹ چیئرمین  نیب  کی جانب سے جاری کئے گئے،  نیب  نے عدالت سے گرفتاری کیلئےگھرکےاندرداخل ہونے کی اجازت طلب کی تھی عدالتی اجازت کےبعدگرفتاری پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

ادھر گرفتاری کیلئے آنیوالے پولیس اہلکار خصوصی کیمروں سے لیس ہے،باڈی کیم کے ذریعے مزاحمت کرنیوالے کارکنوں کی پہچان کرکے بعد میں پکڑا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer