ورلڈ کپ : حتمی ٹیم کی تشکیل سلیکٹرز کیلئے کڑا امتحان

ورلڈ کپ : حتمی ٹیم کی تشکیل سلیکٹرز کیلئے کڑا امتحان


لاہور(24نیوز)ورلڈ کپ کے لئے حتمی ٹیم کی تشکیل سلیکٹرز کے لئے کڑا امتحان بن گئی، چیف سلیکٹر کے بھتیجے امام الحق اور کوچ کے لاڈلے محمد عامر کے لئے ٹیم میں انٹری مشکل ہو گئی جبکہ کئی کھلاڑیوں پر فٹمس ٹیسٹ کی تلوار لٹکنے لگی۔

قومی ٹیم کلین سوئپ کی ذلت ہی سمیٹ سکی مگر سرفراز کی کپتانی سب کو یاد آگئی گو کہ محمد رضوان اور عابد علی بہترین بلے باز کے طور پر سامنے آئے ،چیف سلیکٹر انضمام الحق کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر نا پڑا کہ شاید وہ اس لئے عابد علی کو ایک طویل عرصے سے نظر انداز کر رہے تھے کہ  ان کے بھتیجےامام الحق کی ٹیم میں جگہ بنانی مشکل نہ ہو جائے جبکہ دوسری طرف فاسٹ بالر محمد عامر کے ستارے بھی گردش میں ہیں۔

کوچ مکی آرتھر محمد عامر کو ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر نئے ٹیلنٹ محمد حسنیم نے کم عمر میں تیر رفتار بالنگ کرا کے سب کو حیران کر دیا وہ بھی ورلڈ کپ سکواڈ کے مضبوط امید وارابھرکرسامنے آئے ہیں۔

وہاب ریاض کی تیسرے ورلڈ کپ میں شرکت معدوم ہو گئی ہے صرف اس لئے کہ وہ مکی آرتھر کی گڈ بک میں نہیں ہیں، جنید خان ،شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری بھی اپنی بائولنگ کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دوسری طرف 15 اور 16 تاریخ کوہونے والے فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کو مشکلات کا شکار کرسکتے ہیں کیونکہ ٹیم مینجمنٹ کئی کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھا چکی ہے ، 18 اپریل کو ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی شائقین کر کٹ کو بھی پتہ چل جائے گا کہ جیت ٹیلنٹ کی ہوگی یا پرچی کی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer