وزیر اطلاعات فواد چودھری کی اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید


(24نیوز) وزیراطلاعات فوادچودھری کی اسلامی نظریاتی کونسل پرتنقیدکردی،کہتےہیں کہ نظریاتی کونسل نےفتوی دیا کہ امیروں کوہتھکڑی لگانا غلط ہے،چیئرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے جواب دیا کہ زیرتفتیش ملزم مجرم نہیں ہوتااور نہ اس سے مجرم کی طرح سلوک کیا جاسکتاہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل پربھی برس پڑے،کہاکہ امیرلوگوں کو ہتھکڑی لگانا خلاف اسلام ہے،ایک آدھ بڑے آدمی کو ہتھکڑی لگانا کوئی بڑی بات نہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نےوزیراطلاعات کےاعتراض کا جواب دے دیا،24 نیوزسےگفتگو میں ڈاکٹرقبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری تفصیلات لے لیتے توغلط فہمی پیدا نہ ہوتی،زیرتفتیش ملزم مجرم نہیں ہوتااوراس سےمجرم کی طرح سلوک نہیں کیا جاسکتا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملزموں کو ہتھکڑیاں لگانا غیرشرعی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے ملزم کی میڈیا میں تضحیک تکریم انسانیت کخلاف ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔