مری:ٹریفک وارڈن تشدد کا نشانہ بن گیا

مری:ٹریفک وارڈن تشدد کا نشانہ بن گیا


مری (24نیوز) نوپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ڈرائیوروں نے مری میں ٹریفک وارڈن کوتشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ٹریفک وارڈن لہولہان ہوگیا۔ یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی۔معاملے کا مقدمہ تاخیرسے درج کرلیا گیا۔
قانون شکنوں نے قانون کی رکھوالی کرنےوالے کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا۔ مری کے سنی بنک چوک میں ٹریفک وارڈن نے نوپارکنگ پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا تو ڈرائیورز آپے سے باہر ہوگئے، اورمل کر بے چارے وارڈن پر ٹوٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: کم سن بچی حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی
ڈرائیوروں نے ٹریفک وارڈن افضل پرتھپڑوں، مکوں اور لاتوں کی بارش کردی اوراس کی وردی بھی پھاڑ دی۔ملزم مارپیٹ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی ہرحال میں قائم کی جائے گی، بدمعاشی اور غنڈہ گرد عناصر کوسختی سے کچلاجائے گا، ڈسٹرکٹ انتظامیہ مری شہر کے غیر قانونی ٹیکسی اڈے فوری ختم کرے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔