ایک اور ن لیگی زبان کی پکڑ میں آگیا،پوزیشن کو خطرہ

ایک اور ن لیگی زبان کی پکڑ میں آگیا،پوزیشن کو خطرہ


لودھراں( 24نیوز ) پاک فوج کے خلاف بیان،پی ٹی آئی رہنما نواب امان اللہ نے ن لیگ کے صدیق بلوچ کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی،پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگی ایم پی اے صدیق بلوچ نے پاک فوج کے خلاف بیان دیکر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، صدیق بلوچ نے پاک فوج کے خلاف بیان کو تسلیم کیا، 50 ہزار جرمانہ ادا کیا، صدیق بلوچ کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کاروائی کی جائے اور نااہل قرار دیا جائے۔
پی پی 227 لودھراں سے پی ٹی آئی رہنما نواب امان اللہ خان نے درخواست چیف الیکشن کمشنر کو جمع کروادی،ن لیگ کے صدیق بلوچ پی پی 227 سے نواب امان اللہ سے 6 ہزار ووٹ سے الیکشن جیتے ہیں۔