پشاور: گرمیوں کی چھٹیوں میں تو سیع کا اعلان

پشاور: گرمیوں کی چھٹیوں میں تو سیع کا اعلان


پشاور (24نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ملک کے میدانی علاقوں میں تمام سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے جس سے بچوں کے چہرےکھل اُٹھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر بر قرارہونے کی وجہ سے یکم اگست کو کھلنے والے سکول دوبارہ بندہو گئےہیں۔ تمام سکولوں کی چھٹیوں میں 14 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔ میدانی علاقوں کے تمام پرائمری، مڈل ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول  14 اگست تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول سے لینڈ مافیا کی چھٹی

مردان صوابی پشاور اور نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے شدید گرمی اور حبس سے بچوں کی بیہوشی کے خبروں کے بعد نگران وزیر اعلیٰ دوست محمد خان نے نوٹس لیتے ہوئے چھٹیوں میں اضافہ کا  اعلان کیا ہے۔ سرکاری سکولوں کیساتھ حکومت نے نجی سکولوں کو بھی تعطیلات کرنے کا پابند کردیا ۔ عدم تعمیل پر کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حبس کچھ دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔