لاہور:کمسن بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار

لاہور:کمسن بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار


لاہور ( 24نیوز ) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں کم سن بچی کو ہمسائے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ٹوینٹی فورنیوزنے واردات سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آیا۔ اہلِ خانہ کے احتجاج کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔
شہر میں معصوم کلیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نا آسکی،8 سالہ سحرکو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بچی کو واش روم کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بچی کو لیکر بازار سے جا رہا ہے۔
بچی کے لواحقین کی جانب سے بادامی باغ تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تو پولیس حرکت میں آئی، مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔