چین میں پھنسے پاکستانی لاہور پہنچ گئے



بیجنگ( 24نیوز ) چین میں پھنسے پاکستانیوں کو نجی ائیر لائینز کا طیارہ لے کر لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا-

                                                                                                                                                                      چین میں پھنسے پاکستانیوں کی پکار سنی گئی

گزشتہ ایک ہفتے سے چین میں پھنسے پاکستانی مدد کے لئے اعلیٰ حکام سے سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع سے رابطہ کر رہے تھے ، جن کی پکار پر پا کستانی قونصل متحرک ہو گئی اور اُن کو واپس لانے کے لئے شاہین ایئر لائنز کی پرواز کو روانہ کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چین میں گزشتہ ایک ہفتے سے پھنسے پاکستانیوں کوشاہین ایئر لائنز کی پرواز لیکر آج چھے بجے لاہور پہنچ جائیگی،پھنسے مسافروں نے تعاون پر چین میں پاکستانی قونصل خانے کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر شاہین ایئرلائنز کا طیارہ گونزو شہر سے پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے پاکستان کیلیے اڑان بھرے گا۔طیارے میں 27 بچے اوردو شیرخور سمیت کل 214 مسافر سوار ہیں۔شاہین ایئرلائن کی پرواز این ایل آج شام سوا چھے بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچ جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عمران خان وزیر اعظم نامزد

ذرائع کے مطابق بعض مسافر ایسے ہیں جو 29 جولائی سے وطن واپسی کی راہ تک رہے تھے اور اس کی وجہ شاہین ایئر کی پرواز منسوخ ہونے کے بعد متبادل پرواز کا کرایہ نہ ہونا تھا، ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ گونزو میں کسی مسافر کو وطن واپسی سے نہیں روکاگیا۔سول ایوی ایشن سے اجازت نہ ملنے پر 2 اور 5 اگست کو بھی شاہین ایئر کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پرزے کی تبدیلی کے بعد سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی پرواز این ایل 892 کو اڑان بھرنے کی اجازت دی، جو رات ڈھائی بجے کے قریب چین روانہ ہوئی۔