پشاور: اے پی سی کا نئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پشاور: اے پی سی کا نئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ


پشاور(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی مخالفین کی جانب سے آئے دن نئے مسائل کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ،پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی دوسری جماعتوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں اس لئے پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی. انتخابات میں دھاندلی کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔نو منتخب کابینہ کو حلف نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔یہ فیصلہ ایم ایم کی آل پارٹی کانفرنس میں ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں اتحاد کی ڈوریں کمزور ہونے لگیں

عوامی نیشنل پارٹی اور نون لیگ نے بھی احتجاجی مہم میں ایم ایم اے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔آل پارٹیز کانفرنس میں انتخابی عملے سمیت الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی شدید تنقید کی گئی اور مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر کیاگیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔