با لی وڈ میں میوزک کا فقدان

با لی وڈ میں میوزک کا فقدان


24نیوز : پاکستانی گانوں کو تو بالی وڈ والے کاپی کرتے ہی تھے، لیکن اب اپنے ہی گانوں کا حشر نشر کرنے کی ڈگر پر چل نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ گانے آج بھی ذہن میں یاد تازہ کر دیتے ہیں ماضی کی حسین اداکارہ زینت امان اور گلوکارہ آشا بھوسلےکی آوازمیں جو ریکاڈ کیے گئے۔  اپنے ہی ہٹ گانے کا حشر کیا با لی وڈ نے کچھ اس انداز میں۔ سونالی بیندرے پر فلمبند گانا ہما ہما سب کو یاد ہو گا، اس کا بھی ایک انوکھا انداز با لی وڈ والوں نے بنا ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ حسینہ ایشوریہ رائے نے بڑا اعلان کردیا

مادھوری ڈکشٹ کے ٹھمکے تو سب کو آج بھی یاد ہونگے لیکن جب ان کے گانے پر جیکلین نے ڈانس کیا تو مادھوری کو بھی یہ گانا ذرا نہ بھایا۔

انیس سو پچہتر کی فلم دیوار کا گانا بھی سب کو یاد ہوگا لیکن اس کو بھی ایسا توڑا مڑوڑا گیا کہ خود با لی وڈ والے شرمندہ ہو گئے اور اب حال ہی میں سابق حسینہ سشمیتا سین کے کامیاب آئٹم سانگ کا بھی ایک نیا انداز ریلیز کیا گیا جو سخت تنقید کا نشانہ بنا۔