بہاولنگر: پہلی خاتون پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بہاولنگر: پہلی خاتون پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا


  بہاولنگر ( 24نیوز ) پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، عمارہ اطہر پہلی خاتون آفیسر ہیں جن کو پنجاب میں بطور ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس پہنچنے پر عمارہ اطہر کو چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، عمارہ اطہر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں:رکشہ ڈرائیور بے رحم گولی کا نشانہ بن گیا 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نےچارج سنبھال کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے ملاقات کرنے ان کے دفتر روانہ ہوگئی۔