پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: آرمی چیف



راولپنڈی(24نیوز) پاک فوج نے کشمیریوں کی حمایت میں بڑا اعلان کردیا، آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہیں، پاک فوج کشمیریوں کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی.

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کا اجلاس، اجلاس میں کشمیریوں کی حمایت کے حوالے سے انتہائی اہم اور بڑا اعلان کردیا گیا۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 اور 35اے کو تسلیم نہیں کیا. اب بھارت نے اس کھوکھلے بہانے کو خود ہی ختم کردیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان آرمی کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک اُ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج اپنی اس ذمہ دار ی کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے،اس سلسلے میں پاک فوج کسی بھی حد تک جائے گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔