وزیراعظم عمران خان شہبازشریف کی طویل تقریرسے اکتاگئے

وزیراعظم عمران خان شہبازشریف کی طویل تقریرسے اکتاگئے


اسلام آباد(24 نیوز)پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں دلچسپ مناظردیکھنےمیں آئے۔

  وزیراعظم عمران خان نےتقریرشروع کی توسابق صدرآصف زرداری نےایوان میں انٹری دی وزیراعظم کوتقریرروکناپڑی۔ پھرشہبازشریف اوران کے بعد بلاول بھٹو ایوان میں آئے۔ اب اسےاپوزیشن کی پلاننگ کہئیےیایہ عمل غیرارادی تھاکہ تین باروزیراعظم کواپنی تقریرروکناپڑی، جس پرخفاہوکروزیراعظم نےکہاکہ اپوزیشن سنجیدہ نہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

 نام کولےکروزیراعظم اورشہبازشریف میں دلچسپ جملوں کاتبادلہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریرمیں کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپوزیشن کو دیوارسےلگادیا، جس پرشہبازشریف بولےکہ تحریک انصاف کی حکومت نے تواپوزیشن کودیوارمیں چنوادیاہے۔

وزیراعظم عمران خان ، شہبازشریف کی طویل تقریرسےاکتاگئے۔ اپوزیشن لیڈرکی تقریرکےبعدجواب دیاکہ آپ بتائیں حکومت کیاکرے، کیابھارت پرحملہ کردیں ؟ جس پرشہبازشریف نےکہاانہوں نےتوایسا نہیں کہا۔ وزیراعظم بولےآپ نےایساہی توکہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےتقریرشروع کی تووزیراعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے۔