شرجیل خان نے کرکٹ میں واپسی کے سپنےسجا لیے

شرجیل خان نے کرکٹ میں واپسی کے سپنےسجا لیے


لاہور(24 نیوز) سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکاربلےباز شرجیل خان نےبحالی پروگرام کے لیےپاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کےمرکزی کردار اور سزا یافتہ بلےباز شرجیل خان نے کرکٹ میں واپسی کے سپنےسجا لیے۔ بلے باز نے بحالی پروگرام کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے،خط میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ سےبحالی پروگرام کے طریقہ کار بارے پوچھا گیاہے۔ 

پی سی بی ترجمان کےمطابق بحالی پروگرام سے قبل شرجیل خان کوآئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کےمطابق عوامی سطح پر اعتراف جرم کرکےقوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ شرجیل خان سے رابطہ کرکےان کو بحالی پروگرام فراہم کردےگا۔ بحالی پروگرام مکمل کرنےکے بعد شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ شرجیل خان اس سےقبل دو بار زبانی بحالی پروگرام کا کہہ چکےہیں۔ سپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو اڑھائی سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی جو کہ 10 اگست کو ختم ہو جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer