سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کرگئیں



نئی دہلی(24 نیوز) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ سینئر بی جے پی رہنما کو دل کا دورہ پڑنےکے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےپہلے دور حکومت میں سشما سوراج اہم وزیر رہی تھیں تاہم 2019 کے لوگ سبھا انتخابات میں انہوں نے صحت کی ناسازی کی وجہ سے حصہ نہیں لیا تھا۔

سشماسوراج 9 مرتبہ پارلیمنٹ کی رکن بنیں جبکہ 1977ء میں انہیں بھارت کی کم عمر ترین وزیرمملکت بننے کا اعزازحاصل ہوا۔وہ دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہیں جبکہ اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں این ڈی اے کے دور حکومت میں وہ اطلاعات و نشریات اور صحت کی وزیر بھی رہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج کی موت کو ذاتی نقصان قراردے دیا،،کہتے ہیں ملک کے لئے خدمات پر اُنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔