شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے


میرعلی (24 نیوز): شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے حدی میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے حدی میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کو نامعلوم مقامات پر منتقل کر کے ان سے تحقیقات جاری ہے۔

 

دوسری طرف زخمی افراد کو بہترین طبی امداد دینے کیلئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔