ملتان میٹرو منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی،اہم انکشافات سامنے آگئے


ملتان (24نیوز)  ملتان میٹرو منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ سے متعلق چیرمین نیب کے حکم پر قومی احستاب بیرور نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی۔ نیب کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں ، منی لانڈرنگ میں کن کن ممالک سے ہوئی اور کون ملوث تھا اس کاتعین کیا جا رہا ہے

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات کے مطابق چا ئنا کے سرکاری ادارے چائنی سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن کی سفارشات پر بروقت عمل درآمد نا کیا گیا، جبکہ نیب ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے سابق چئیرمین نے مبینہ طور پر معاملے کو 10 ماہ تک لٹکانے رکھا معاملہ کو تحقیقاتی ادارے کے پاس بھجوانے کی بجائے اسے وزارت خزانہ کو بجھوا دیا گیا,اسکے علاوہ کیس کو دبانے کے لئے ایس ای سی پی میں فرضی کمپنی رجسٹرڈ کروانے کی کوشش بھی کی گئی.

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تہہ تک پہنچنے کی بجائے فرضی کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیاہے اورچئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کی ہیں۔