حکومتی دعووں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

حکومتی دعووں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری


اسلام آباد (24نیوز) حکومت کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعووں کے باوجود 4سے 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے 53لاکھ 30ہزاربجلی صارفین 4سے 6گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں، ڈسکوز کے 15لاکھ 15ہزار صارفین کیلئے 4سے 6گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، ڈسکوز کے 8لاکھ 32ہزار صارفین 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں، بجلی چوری کے 40سے 60فیصد والے علاقوں میں 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ان میں ساڑھے 11لاکھ میٹرز کے صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے ،بجلی چوری کے 60سے 80فیصد فیڈرز پر 8سے 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،ان علاقوں میں 6لاکھ 60ہزار میٹرز پر صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے ،ملک کے 80فیصد سے زائد بجلی چوری والے علاقوں میں 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھِی کہنا تھا  کہ ان علاقوں میں 1لاکھ 77ہزار میٹرز پر صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے ، انتہائی کم لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کی گئی ہے۔

حکومت نے ملک کے صرف ڈیڑھ کروڑ میٹرز پر مکمل لوڈشیڈنگ ختم کی جہاں صرف 2سے 4گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی ،ملک کے تمام فیڈرز پر میٹرز کی مجموعی تعداد 2کروڑ 46لاکھ ہے۔