واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا


کویت (24نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر کویتی خاتون پر بھاری جرمانہ عاید کر دیاگیا، خاتون کو اپنی دوست زلت آمیز پیغام بھیجنے پر سزا دی گئی۔

خاتون نے پیغام میں لکھا کہ ‘تمہیں شرم آنی چاہیے لگتا ہے کہ تمہارے ماں باپ نے تمہاری تربیت ٹھیک طرح سے نہیں کی’ جسے پڑھتے ہی دوست خاتون کو غصہ آ گیا اور اس نے سائبر کرائم بیورو کو رپورٹ کر دی۔

خاتون پر دوست کو تضحیک امیز پیغامات بھیجنے پر 3000 کویتی دینار کا جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ 10000 ڈالر کے برابر بنتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بات آگ کی طرح پھیلی جس پر ہزاروں لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا۔