خلانوردوں نے چندا ماموں کے اعزاز میں پیزا پارٹی بھی کر ڈالی


ویب ڈیسک(24نیوز) زمین والے چندا ماموں کو دیکھتے رہے، ناسا اسپیس اسٹیشن میں خلانوردوں بازی لے گئے، سپر مون کے اعزا ز میں پیزا پارٹی کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق اہل زمین سپر مون کی آب و تاب ہی دیکھتے رہ گئے، ان کے مقابلے میں ناسا اسپیس اسٹیشن کے خلانورد ، ہی بازی لے گئے،انہوں نے بڑے اور روشن چندا ماموں کے اعزاز میں پارٹی کر ڈالی,اور وہ بھی اپنے تیارکردہ پیزا کی۔

اسپیس اسٹیشن کے مکینوں نے ثابت کردیا کہ وہ اچھے شیف بھی ہیں،دل للچانے کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ،جس میں وہ پیزابنا بھی رہے ہیں بلکہ خوب مزے لے لے کر کھا بھی رہے ہیں۔