بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے : خورشید شاہ


 

کراچی (24نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار ایک جماعت کا غرور توڑ دیا ہے،پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے پریڈ گراونڈ چھوٹا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے گولڈن جوبلی جلسے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آدھے لوگ گراونڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے, سیالکوٹ جہلم لالہ موسی کشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے,چالیس سے پچاس ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے, ہم نئے ویژن اور آئندہ قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے، بہت افسوس ہے کہ سندھ کے لیے عدالتوں اور اداروں کا رویہ اور قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے۔

خورشید شاہ کا مذید کہنا تھا کہ نواز شریف اور خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود نہ کوئی گرفتاری ہے اور نہ ای سی ایل میں نام ہے, دوسری طرف شرجیل میمن خود پیش ہوا لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ سپریم کورٹ کےلیےیہ امتحان ہے اب ڈبل سٹینڈرڈ نہیں چلے گا۔